ایک مریض کے گردے سے 156 پتھریاںنکالی گئیں

   

حیدرآباد 16 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شہر کے ایک خانگی دواخانہ میں ڈاکٹرس نے ایک 50 سالہ مریض کا آپریشن کرتے ہوئے گردی کی 156 پتھریوں کو نکال دیا ۔ 50 سالہ مریض کا ہبلی کرناٹک سے تعلق ہے ۔ مریض کو شدید پیٹ درد پر دواخانہ سے شریک کیا گیا تھا جس کے معائنے کرنے پر گردی میں بہت زیادہ پتھریوں کی موجودگی کا پتہ چلا ۔ اس کے علاوہ گردے کی جگہ بھی تبدیل ہوگئی تھی ۔ تاہم کوکٹ پلی میں واقع خانگی دواخانہ کے ماہر ڈاکٹرس نے آپریشن کرتے ہوئے ان پتھریوں کو نکال دیا ۔ ڈاکٹرس کا خیال ہے کہ شائد مریض میں گذشتہ دو سال سے یہ پتھریاں بن رہی تھیں تاہم اسے کوئی تکلیف نہیں ہوئی تھی ۔