ایک ملاقات سعید ہ علی کے ساتھ‘ وشاکھاپٹنم سے تعلق رکھنے والی ریورس پینٹنگ آرٹسٹ۔ ویڈیو

,

   

سعیدہ علی ایک بااثر فنکار ہیں اور زندگی کی معالج بھی ہیں
سعید ہ کا سفر بطور ارٹسٹ دودہوں قبل اس وقت شروع ہوا جب انہوں نے وشاکھاپٹنم میں آندھرا یونیورسٹی کے محکمہ فائن آرٹس میں شمولیت اختیار کی اور سنٹرل یونیورسٹی حیدرآباد سے ماسٹر بھی کیا

دیگر نوجوان طلبہ کی طرح ابتداء میں ان کی کوشش یہ رہی ہے کہ آرٹ او رڈیزائن کے بنیادای اصولوں کو وہ سمجھیں‘ جو کینوس پر اپنے نظریات اور خیالات کو اترنے کے ذریعہ کیاجاتا ہے۔

جنوبی ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش کے ساحلی شہر وشاکھاپٹنم میں ان کا جنم ہوا۔

ابتدائی میں انہوں نے ساحلی زندگی جس میں مچھوارے اور مچھواریاں‘ اور ساحل‘ سمندر کی سطح کا احاطہ کیا۔

YouTube video

اپنے غم او رخوشی کو وہ رنگو ں سے جوڑ کر رکھتی تھیں۔ پہلے وہ شادی کے بعد ممبئی منتقل ہوئیں‘ جہاں پر انہوں نے مردوں اورعوررتوں کی سیریز کی۔

کینڈا میں انہوں نے سب سے الگ رنگ دیکھے اور وہاں پر انہوں نے ”لیونگ اسپیس سریز‘ مکمل کی۔ وہ دس سالوں کے طویل دوری کے بعد ہندوستان واپس ہوئیں۔

وہ آندھرا پردیش کی سنکرانتی تہوار کی روایت اور جوش سے کافی متاثر ہوئیں۔ اس دور میں انہوں نے بیلوں کی سیریز تیار کی۔

تکنیکی زمرہ میں انہوں نے محسوس کیاکہ ریروس پینٹنگس پر انہیں مضبوط قابو حاصل کرلیاہے۔اس شعبہ میں بہت سارے ارٹسٹ کام نہیں کرتے۔

انہوں نے اپنے کام میں پیچیدہ بناوٹ او ررنگ بھرنے کی کوشش کی ہے۔ دہلی کے اسلامک سنٹر میں ان کی پینٹنگس پر مشتمل نمائش شروع ہونے والی ہے۔