ایک نشست بہ عنوان ’ جناب ظہیر الدین علی خاں مرحوم ملی و سماجی خدمات کا ایک عظیم پاسبان ‘

   

حیدرآباد ۔ یکم ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : طلبا وطالبات عربک لرننگ سنٹر یاقوت پورہ کے زیر اہتمام ایک نشست ’ بہ عنوان : جناب ظہیر الدین علی خاں مرحوم ملی و سماجی خدمات کا ایک عظیم پاسبان ‘ 3 ستمبر اتوار 10-30 بجے دن عربک لرننگ سنٹر متصل مسجد الیمنی یاقوت پورہ ریلوے اسٹیشن روڈ مقرر ہے ۔ اس نشست کی صدارت زیر صدارت مولانا پروفیسر سید جہانگیر صدر شعبہ عربی ایفلو کریں گے جب کہ جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ جناب اصغر علی خاں و جناب فخر علی خاں ( فرزندان جناب ظہیر الدین علی خاں مرحوم ) اس نشست میں بحیثیت مہمانان اعزازی شرکت کریں گے ۔ ڈاکٹر سید شجاع الدین عزیز صدر شعبہ عربی ویمنس یونیورسٹی کوٹھی جناب ظہیر الدین علی خاں سے اپنے دیرینہ رفاقت کے تاثرات بیان کریں گے ۔ اس نشست کا آغاز حافظ و قاری ڈاکٹر محمد عبدالرحمن لکچرر امجد علی خاں کالج کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ ڈاکٹر محمد عرفان محی الدین صدر شعبہ عربی سینٹ جوزف ڈگری اینڈ پی جی کالج افتتاحی کلمات پیش کریں گے ۔ جناب سید شمس الدین قادری کرنولی بارگاہ رسالت مآب ؐ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کریں گے ۔ مزید تفصیلات 6309781004 سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔۔