ایک ٹن چاول کے ساتھ دو افراد گرفتار

   

شمس آباد ۔ /16 جنوری (سیاست نیوز) شمس آباد ایس او ٹی نے غیرقانونی طور پر چاول کی منتقلی کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے بموجب راجندرا نگر کے علاقہ عطاپور میں دو ٹرالی آٹووں کو ضبط کرتے ہوئے پی ڈی ایس چاول جو غیرقانونی طور پر وقارآباد سے حیدرآباد منتقل کیا جارہا تھا ضبط کرلیا ۔ سید ساحل 19 سالہ اور سید مصطفی 27 سالہ ساکن کشن باغ کو حراست میں لیتے ہوئے راجندرا نگر پولیس کے حوالہ کردیا ۔ راجندرا نگر پولیس نے دونوں کے علاوہ افروز اور ملیش کے خلاف بھی مقدمہ درج کرتے ہوئے سید ساحل اور سید مصطفی کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔