ایک پولیس والا مسئلہ حل کرنے کیلئے گھر پہونچا

   

عصمت ریزی کرکے چلا گیا، خاتون کا دعویٰ
٭ اڈیشہ کے پوری علاقہ کی 30 سالہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ ایک پولیس آفیسر نے تین ماہ قبل اس کی عصمت ریزی اس وقت کی تھی جب وہ خاتون کے خاندان کے خلاف دائر کردہ ایک مقدمہ کو حل کرنے کے سلسلے میں اس کے گھر آیا تھا۔ خاتون نے بتایا کہ ملزم نے اس واقعہ سے متعلق کسی کو کچھ بھی کہنے پر جیل میں بند کردینے کی بھی دھمکی دی تھی۔ خاتون کی شکایت پر اس کیس کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔