ایک کا بدلہ دس سے لیں گےمرکزی وزیر کشن ریڈی کی وارننگ

   

حیدرآباد 28 جولائی (سیاست نیوز) مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ جی کشن ریڈی نے سکیورٹی فورسیس پر حملوں کا جواب دینے کی حکمت عملی کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ایک کا بدلہ دس سے لیا جائے گا۔ ایک سکیورٹی جوان کی ہلاکت پر دشمن کے دس جوان ہلاک کئے جائیں گے۔ کشن ریڈی نے کہاکہ مرکزی حکومت نے عسکریت پسندی اور بائیں بازو کی عسکریت پسندوں سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی فورسیس کو کھلی چھوٹ دی ہے۔ کشن ریڈی نے کہاکہ پہلے پاکستان کے حملہ کے جواب میں حملہ کی مذمت کے طور پر موم بتی ریالیاں نکالی جاتی تھیں اب منظر بدل گیا ہے ہمارے ایک سکیورٹی جوان کو تکلیف پہونچے گی تو ہم دشمن کے دس جوان مار گرائیں گے۔