بی جے پی حکومت کی غلط ترجیحات اور بجٹ کو عوام دشمن اور ترقی سے عاری قراردیتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے لیڈر او رسابق چیف منسٹر اترپردیش نے ریاستی بجٹ کا مذاق اڑاتے ہوئے کہاکہ بغیر کسی تصور اور دور اندیشی اس کامسودہ تیار کیاگیاہے۔
ریاستی درالحکومت میں اترپردیش اسمبلی بجٹ اجلاس سے خطاب کے دوران یادو نے یہ بات کہی ہے۔حکومت کو اس کے بغیر سونچے سمجھتے پروگراموں پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جو کہ اضلاع کی بہت اچھے انداز میں عکاسی کرتا ہے‘ انہوں نے کہاکہ حکومت کو کنوج کے لئے گوبر(گائے کا گوبر)پلانٹ مختص کرنے کے بجائے ایس پی حکومت کی میں زیر غور ’پرفیوم پارک‘پر اپنی توجہہ مرکوز کرنی چاہئے تھا۔
انہوں نے کہاکہ کننوج ’عطر‘ کی پرفیوم درالحکومت ہے‘ جو دیسی پرفیوم اورعطر نکالنے کے لئے جڑی بوٹیاں اور پھولوں کی پیدوار کے ایک پارک کے ذریعہ کننوج کو اپنی شناخت برقرار کھنے میں مدد گارثابت ہوگا۔اسے گائے گوبر کے پودوں کے ذریعہ حکومت نے اس ضلع کی شناخت کامذاق آڑایا ہے۔
حکومت کے دوراندیشی سے عاری اور غلط تصوارتی پروگراموں کو اپنی سخت تنقید کانشانہ بناتے ہوئے ایس پی لیڈر نے کہاکہ اس حکومت کی ترقی کے تمام منصوبے ناکارہ ہیں اور اس علاوہ ریاست کو ایک ایسا بجٹ ملا ہے جس کا اختتام خوشحالی او رترقی کے بجائے ریاست کو کئی سال پیچھے لے جائے گا۔
گائے ماتاکی حفاظت کے متعلق یوگی حکومت کے جھوٹے پروپگنڈے کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گائے کے متعلق ان کے جذبات حقیقی ہوتے تو سڑکوں پر آوارہ چھوڑنے کے بجائے ان جانوروں کی بہتر انداز میں دیکھ بھال کی جاتی تھی۔
گائے کے دودھ کو فروغ دینے کا حکومت پر زوردیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان کی معیادکے دوران تمام رعایتیں اور تحفظ مقامی ڈائری پراگ کو فراہم کی گئی تھیں تاکہ گائے کے دوران کے فروغ کو یقینی بنایاجاسکے۔
ریاست میں گرین کور کو بڑھانے کے لئے کچھ نہیں کرنے کا مورد الزام حکومت کو ٹہراتے ہوئے یادو نے کہاکہ ان کی حکومت کے برعکس موجودہ حکومت شجرکاری کے مبالغہ آرا اعداد وشمار پیش کررہی ہے۔
ان کی حکومت کے حوالے دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کم یاب درختوں‘ جھاڑیوں کو گومی ندی کے ساحل کے قریب زمین اور گیانیشوار مشرا پارک میں لگائے گئے ہیں۔
حکومت کو ان پراجکٹوں پر جھوٹی انکوائریاں بیٹھانے اور ان کی دیکھ بھال کو بند کرنے کا مورد الزام ٹہراتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھلے ہی کام روک گیا ہولیکن ایسے خراب حالات میں بھی خوبصورت پھول کھلتے رہے ہیں۔
اکھیلیش نے مانگ کی ہے کہ ریاست میں مزید ائیر پورٹس ہونے چاہئے جس میں سے ایک ایودھیامیں رہے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ حکومت کو چاہئے مزیدملٹری اسکولوں کا آغاز کرے اور ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری شروع کرے اور قدیم پنشن اسکیم کا بھی احیاء عمل میں لائے۔