ایک ہی فرقہ کے دو گروپس میں تصادم ‘ ایک نوجوان شدید زخمی

   

حیدرآباد 4 مئی (سیاست نیوز) بھوانی نگر پولیس حدود میں پیش آئے واقعہ میں ایک ہی فرقہ سے تعلق رکھنے والے دو گروپوں میں تصادم ہوگیا جسکے بعد علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ معین باغ شاہ نور کیفے کے قریب پارکنگ کے مسئلہ پر ایک خاندان سے تعلق رکھنے والے دو گروپس آپس میں متصادم ہوگئے اور ایک دوسرے پر لاٹھیوں سے حملہ کیا۔ حالانکہ پولیس نے اِس واقعہ کو پوشیدہ رکھنے کی پوری کوشش کی لیکن سوشل میڈیا پر تصادم کے ویڈیوز وائرل ہوگئے جسکے نتیجہ میں پولیس کو مجبوراً دونوں گروپس کے خلاف مقدمات درج کرنے پڑے۔ بتایا جاتا ہے کہ اِس واقعہ میں ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا اور اِسے علاج کیلئے دواخانہ منتقل کیا گیا۔ پولیس نے علاقہ میں ایک پولیس پیکٹ بھی تعینات کردیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔