شاملی:یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع شاملی کے آدرش منڈی علاقے میں منگل کو بدمعاشوں نے معرف بھجن وکیرتن گانے والے پنڈت اجے پاٹھک، ان کی بیوی اور دو بچوں کے قتل کے معاملے میں کلیدی ملزم ہمانشوں کو پانی پت سے گرفتار کرلیا۔ایس پی ونیت جیسوال نے بتایا کہ آدرش منڈی علاقے پنجابی کالونی باشندہ بھجن گانے والے پنڈت اجے پاٹھک بیوی اور دو بچوں کے ساتھ رہتے تھے ۔ آج دوپہر تک جب ان کے گھر کے دروازے نہیں کھلے تو پڑوسیوں نے آواز لگائی تو اندر سے کوئی آواز نہیں آئی۔ پولیس نے دروازہ کھلوایا تو گھر میں پاٹھک بیوی سنیہا اور بیٹی وسندھرا کی لاشیں پڑی ہوئی ملیں۔