ای ایس آئی اسکام : تین افراد گرفتار

   

حیدرآباد 7 اکٹوبر ( سیاست نیوز) ای ایس آئی انشورنس اسکام میں گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اے سی بی نے تازہ کارروائی میں تین افراد کو گرفتار کرلیا جن میں ایک ہیلت کیر سنٹر کا ذمہ دار بھی شامل ہے ۔ ڈاکٹر اروند ریڈی ، رام ریڈی اور لیکھنا ریڈی کو گرفتار کرلیا گیا جن میں اروند ریڈی وینکٹیشورا ہیلت کیر کا ایم ڈی ہے ۔ ای ایس آئی کو آلات کی سربراہی کے نام پر اس نے بڑی رقم کو ہڑپ لی ۔ ذرائع کے مطابق جوائنٹ ڈائرکٹر پدما کے ساتھ بدعنوانیاں انجام دے رہا تھا ۔ 2013 سے یہ شخص ای ایس آئی رقم کو ہڑپ رہا تھا ۔ اے سی بی کی جانب سے میڈیکل انشورنس اسکام میں تاحال 13 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے ۔