ای ایس ائی سی گھوٹالہ۔ سی بی ائی نے ہبلی‘ بنگلورو میں چھاپے مارے

,

   

مذکورہ سی بی ائی ٹیموں نے منگل کے روز بالترتیب ہبلی‘ بنگلورو میں تلاشی لی ہے۔


نئی دہلی۔مذکورہ سی بی ائی نے منگل کے روز 94.43لاکھ کے غبن کے الزام میں ای ایس ائی سی پینیا‘ بنگلورو اسٹنٹ کے خلاف ایک مقدمہ درج کرنے کا دعوی کیاہے۔

ای ایس ائی سی محکمہ سے اس ضمن میں ایک شکایت موصول ہوئی تھی۔مذکورہ سی بی ائی ٹیموں نے منگل کے روز بالترتیب ہبلی‘ بنگلورو میں تلاشی لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ”تلاشی کے نتیجے میں مجرمانہ دستاویزا ت کی برآمدگی ہوئی ہے“۔ اب تک تحقیقاتی ایجنسی نے کوئی سرکاری بیان اس معاملے میں نہیں دیاہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔