ای سگریٹ پر پابندی لگانے والا بل لوک سبھا میں منظور

   

نئی دہلی ،27نومبر(سیاست ڈاٹ کام)الیٹرانک سگریٹ پر پابندی لگانے والے ‘ الیکٹرانک سگریٹ (پروڈکشن ،مینوفیکچر، درآمد ،برآمد ،ٹرانسپورٹ ،فروخت ،تقسیم ،ذخیرہ اور اشتہار )بل 2019’کولوک سبھا نے چہارشنبہ کو صوتی ووٹ منظوری دیدی ۔صحت اور خاندانی بہبود کے وزیرڈاکٹرہرش وردھن نے بل پر ہوئی بحث کا جواب دیتے ہوئے اس بل کی حمایت کیلئے ایوان کے سبھی ارکان کا شکریہ اداکیا اور کہاکہ نوجوان نسل کو ای سگریٹ جیسے نشہ کی زدمیں آنے سے روکا جاسکے گا۔