ای فائلنگ پورٹل کی خامیوں پر انفوسس سی ای اوکی طلبی

   

نئی دہلی: وزارت فینانس نے ای فائلنگ پورٹل پر ٹیکس دہندگان کو ہورہی پریشانیوں کا تقریباً ڈھائی مہینوں بعد بھی حل نہیں نکالے جانے کی وجہ سے انفوسس کے ایم ڈی اور سی ای او سلیل پاریکھ کو کل جواب دینے کے لئے طلب کیا ہے ۔محکمہ انکم ٹیکس نے یہاں بتایا کہ اس پر انفوسس کو سمن بھیجا گیا ہے جس میں ان سے انکم ٹیکس کے ای فائلنگ پورٹل میں آرہی گڑبڑی کے بارے میں معلومات دینے کے لئے کہا گیا ہے ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ مسٹر سلیل پاریکھ 23اگست کو وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے بتائیں کہ ڈھائی مہینے بعد بھی ای فائلنگ پورٹل میں گڑبڑی کیوں جاری ہے ۔