ای لرننگ کی سہولت سے لیز کرنے کے لئے0 8000سرکاری اسکول کے طلبہ میں پنجاب کے چیف منسٹر نے تقسیم کئے اسمارٹ فونس

,

   

چندی گڑھ۔ کویڈ 19وباء کے پیش نظر سرکاری اسکولوں میں ای لرننگ کی سہولتوں سے لیزکرنے کے مقصد سے پنجاب کے چیف منسٹر امریندر سنگھ نے جمعہ کے روز پنجاب اسمار کنکٹ اسکیم کے دوسرے مرحلے کا ان لائن افتتاح کیا‘ جس کے ذریعہ سرکاری اسلوکوں میں زیرتعلیم 12جماعت کے 80000طالبات میں اسمارٹ فونس کی تقسیم عمل میں لائی جائے گی۔

اپنے سرکاری ٹوئٹر ہینڈ ل پرسنگھ نے کہاکہ ”میری حکومت کی جانب سے اس بات کا اعلا ن کرنے پر میں مسرت کا اظہا ر کرتاہوں کہ دوسری مرحلے میں 80000مزید اسمارٹ فونس سرکاری اسکولوں کے طلبہ میں تقسیم کئے گئے ہیں‘ اس سے قبل 50,000طلبہ میں پہلے مرحلے میں کامیاب تقسیم کے بعد یہ اقدام اٹھایاگیاہے“۔

انہوں نے کہاکہ”مجھے یقین ہے کہ کویڈوباء کے اس دور میں طلبہ کو درپیش چیالنجوں سے مقابلہ میں یہ مدد کرے گا“۔

چیف منسٹر نے کہاکہ”پنجاب حکومت بارہویں جماعت کے تمام طلبہ وطالبات میں 1,75,443موبائیل فونس تقسیم کرے گی جس میں سے 18ڈسمبر تک 1,30,000میں یہ تقسیم عمل میں آگئی ہے۔

سنگھ نے مزید کہاکہ ”ماباقی اسٹوڈنٹس میں یہ تقسیم بہت جلد عمل میں ائے گی“۔ اس کے علاوہ تقریب کے دوران موہالی سرکاری اسکول کے بارہوں جماعت کے طلبہ سے ان لائن بات چیت بھی سنگھ نے کی ہے۔

پنجاب چیف منسٹر کے دفتر(سی ایم او)کے سرکار ی ٹوئٹر ہینڈ ل پر شائع جانکاری کے بموجب پنجاب بھر میں باقی اسٹوڈنٹس کو اسمارٹ فونس کی تقسیم کا عمل ڈسمبر کے اختتام تک پورا کرلیاجائے گا۔

سینئر سکنڈری 22اسکولوں میں اس مرحلے کے دوران 877ٹابلیٹس کی تقسیم عمل میں ائی ہے