ای وی ایم مشینوں کی خرابی پر فوری اطلاع دی جائے

   

نارائن پیٹ میں پہلے مرحلے کی جانچ ، ضلع کلکٹر کویاسری ہرشا و دیگر سیاسی قائدین کی شرکت

نارائن پیٹ : 30 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر نارائن پیٹ مسٹر کویا سری ہرشا آئی اے ایس نے آج آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ضلع مستقر پر واقع ای وی ایم گودام میں پہلے مرحلے کے طور پر ای وی ایم مشینوں کی جانچ کی گئی ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر کی نگرانی میں گوداموں کو کھولا گیا اور مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی موجو دگی میں ای وی ایم فرسٹ لیول چیکنگ کی گئی ۔ انہوں نے اس موقع پر انکشاف کیا ۔ ای سی آئی ایل کے 9 انجنیئروں کی ایک ٹیم ایف ایل سی کی نگرانی کیلئے ضلع نارائن پیٹ آئی ہوئی ہے ۔ تمام جماعتوں کی موجودگی میں مشینوں کو ٹسٹ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ای وی ایم مشینوں کی کارکردگی میں خلل یا ہنگامی حالات میں فوری اعلیٰ افسران کو اطلاع دی جانی چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ اگلے ماہ کی 7 تاریخ تک صبح 9بجے تا شام 7بجے تمام سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کے سامنے ای وی ایم گودام میں پہلے مرحلے کی چیکنگ کی جائے گی جس کا وہ مشاہدہ کرسکتے ہیں ۔ اس پروگرام میں ضلع آڈیشنل کلکٹر مسٹر میانگ متل ، آئی اے ایس آر ڈی او مسٹر رامچندر نائک ، کلکٹر سپرنٹنڈ۔ٹ مسٹر جگدیشور ، اے او مسٹر نرسنگ راؤ ، تحصیلدار مسٹر دانیا ، تمام پارٹیوں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔