نئی دہلی: سپریم کورٹ آج ایک عرضی پر سماعت کرے گا جس میں الیکشن کمیشن کو بیلٹ اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے پارٹی نشان ہٹانے اور اس کی جگہ امیدواروں کی عمر، تعلیمی قابلیت اور تصویر لگانے کی ہدایت دینے کی درخواست کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے اقدام سے ووٹرز کو ووٹ دینے، ذہین، محنتی و ایماندار امیدواروں کی حمایت کرنے اور ٹکٹوں کی تقسیم میں سیاسی پارٹیوں کے سربراہوں کی آمریت کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔