چینائی : ویلاچری پولیس نے ابھی کوئی ایف آئی آر درج نہیں کیا ہے حالانکہ 4 افراد کو دو گاڑیوں میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں اور وی وی پیاٹ مشینیں لے جاتے ہوئے پکڑا گیا اور 24 گھنٹے گزرچکے ہیں ۔ گریٹر چینائی کارپوریشن نے 3 افراد کی شناخت کی اور انہیں نہایت حساس ای وی ایم اور وی وی پیاٹ مشینوں کی غیرمجاز منتقلی پر معطل کردیا ہے ۔ کئی سوالوں کے جواب نہیں مل پائے ہیں کہ چوتھا شخص کون ہیں جو ان تینوں محروسین کے ساتھ تھا اور اس طرح پولیس نے ان افراد کو ٹو وہیلر پر ای وی ایم اور وی وی پیاٹ مشینیں لے جانے کی اجازت دی۔