ای ڈبلیو ایس کوٹہ پر سپریم کورٹ کا آج فیصلہ

   

نئی دہلی : سپریم کورٹ کی جانب سے 7 نومبر کو ای ڈبلیو ایس کوٹہ پر فیصلہ سنانے کا امکان ہے۔ چیف جسٹس یویوللت کی زیرقیادت پانچ رکنی بنچ 7 نومبر کو 103 ویں دستوری ترمیم کے جواز کو چیلنج کرنے والی درخواست پر فیصلہ سنائے گی جس کے مطابق سماج کے معاشی طور پر کمزور طبقات (ای ڈبلیو ایس) کیلئے سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں کو 10 فیصد تحفظات فراہم کئے جاتے ہیں لیکن ان میں شیڈول کاسٹ، شیڈول ٹرائبس اور دیگر پسماندہ طبقات شامل نہیں ہیں۔ ایڈوکیٹ کالیشورم راج نے یہ استدلال پیش کیا تھا کہ بنیادی حقوق انفرادی ہیں۔ حکومت کے دائرہ اختیار کے تحت ایس سی، ایس ٹی اور دیگر پسماندہ طبقات کو اس بنیاد پر باہر رکھا گیا کیونکہ انہیں پہلے ہی 50 فیصد کوٹہ کے فوائد حاصل ہورہے ہیں۔ 7 نومبر چیف جسٹس آف انڈیا یویوللت کا کام کا آخری دن ہے۔ دستوری بنچ نے اس مسئلہ پر تقریباً 7 دنوں تک مباحث کی سماعت کے بعد 27 ستمبر کو اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔