ای ڈی عہدیداروں کی پوچھ تاچھ کے دوران ایل رمنا پر غشی طاری ہوگیا

   

فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا ، ایک وزیر کے پی اے اور سابق ایم پی کے بھائی کو بھی نوٹس کی اجرائی
حیدرآباد /18 نومبر ( سیاست نیوز ) چکوٹی پراوین کسینو کیس میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ ( ای ڈی ) کے سامنے پہونچنے والے ٹی آر ایس کے رکن قانون ساز کونسل ایل رمنا پر پوچھ تاچھ کے دوران غشی طاری ہوگئی ۔ اچانک طبعیت بگڑ جانے پر ای ڈی عہدیداروں نے انہیں فوری ہاسپٹل منتقل کردیا ۔ بیرونی ممالک میں کسینوں جوا کھیلنے کے اسکام میں تین ماہ بعد ای ڈی کے عہدیداروں نے دوبارہ اپنی تحقیقات میں شدت پیدا کردی ہے۔ پہلے دن ریاستی وزیر ٹی سرینواس یادو کے دونوں بھائیوں کو طلب کیا ، دوسرے دن آندھراپردیش کے سابق رکن اسمبلی کو طلب کیا ۔ آج تیسرے دن ٹی آر ایس کے رکن قانون ساز کونسل ایل رمنا کو نوٹس دے کر طلب کیاگیا ۔ ایل رمنا بنک اسسمنٹ کے ساتھ ای ڈی عہدیداروں کے سامنے حاضر ہوئے ۔ باوثوق ذرائس سے پتہ چلا ہے کہ ای ڈی کے عہدیداروں نے جاریہ ماہ جون میں نیپال میں منعقدہ بگ ڈاڈی ایونٹ کے بارے میں پوچھ تاچھ شروع کی ۔ ایل رمنا نے ای ڈی عہدیداروں کو بتایا کہ چکوٹی پراوین نے انہیں نیپال کے ایونٹ کیلئے دعوت دی تھی تاہم وہ اس ایونٹ میں نہیں گئے ۔ ای ڈی کے عہدیداروں نے کسینو کیس میں 18 سیاسی قائدین ملوث ہونے کی نشاندہی کی ہے ۔ ساتھ ہی ماہ مئی اور جون کے دوران چکوٹی پراوین نے گوا ، نیپال اور دوسرے ممالک میں ’’ویگاس بائے بگ ڈاڈی‘‘ کے نام سے خصوصی ایونٹس کا اہتمام کیا تھا ۔ ان ایونٹس میں کئی سینئیر قائدین نے شرکت کی ہے ۔ ای ڈی عہدیداروں نے کسینو معاملہ میں فیما قواعد کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے ۔ تحقیقات کیلئے نوٹسیں بھی جاری کی گئی ہیں ۔ جس کے تحت ٹی آر ایس کے رکن قانون ساز کونسل ایل رمنا ای ڈی آفس پہونچے ۔ انہوں نے لفٹ کا استعمال کرنے کے بجائے سیڑھیاں چرھ کر تیسری منزل پہونچے ۔ چند دن قبل ان کے قلب کا آپریشن ہوا تھا ۔ ایل رمنا کی حالت دیکھ کر ای ڈی کے عہدیداروں نے انہیں پانی کیلئے پوچھا فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی ۔ اس کے بعد سوماجی گوڑہ یشودھا ہاسپٹل کو منتقل کیا ۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ای ڈی کے عہدیداروں نے ریاستی وزیر ٹی سرینواس یداو کے پی اے اور آندھراپردیش کے سابق رکنپارلیمنٹ بی رینوکا کے بھائی کو بھی نوٹس جاری کی ہے ۔ ن