حیدرآباد: نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی بیٹی کو گرفتار کرلیا ہے۔ کویتا کو دہلی ایکسائز پالیسی میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) پارٹی کی ایم ایل سی، 44 سالہ کویتا کو 9 مارچ کو قومی دارالحکومت میں وفاقی ایجنسی کے سامنے پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔ اس معاملے میں ای ڈی نے کویتا کے قریبی ارون رام چندرن پلئی اور سی اے بوچی بابو کو گرفتار کیا ہے ای ڈی نے پلئی کو یہ دعویٰ کرتے ہوئے گرفتار کیا کہ حیدرآباد کے تاجر نے دہلی میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کو 100 کروڑ روپے کی رشوت دینے کے لیے “ساؤتھ گروپ” کے ساتھ “گٹھ جوڑ” کیا تھا۔ پلئی کو ای ڈی نے پیر کی رات گرفتار کیا تھا اور منگل کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ عدالت نے پلئی کو 13 مارچ تک وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی تحویل میں دے دیا۔ ای ڈی کے ذریعہ اس معاملے میں یہ 11ویں گرفتاری ہے۔