نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منگل کو 1,034 کروڑ روپے کے پترا چاول گھوٹالہ معاملے کی گواہ سوپنا پاٹکرکو تفتیش میں شامل ہونے کے لیے سمن جاری کیا۔شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت جنہیں حال ہی میں مرکزی ایجنسی نے گرفتار کیا تھا۔ ان کی بیوی ورشا راوت سے بھی ای ڈی نے پوچھ گچھ کی تھی۔ قبل ازیں ای ڈی نے ڈی ایچ ایف ایل یس بینک معاملے کے سلسلے میں پونے کے تاجر اویناش بھوسلے کو حراست میں لے لیا تھا اور ذرائع نے دعویٰ کیا کہ وہ اس معاملے میں بھی راوت سے پوچھ گچھ کرنا چاہتے ہیں۔ذرائع نے کہا کہ پاترا چاول مقدمہ کا بھی ڈی ایچ ایف ایل مقدمہ سے تعلق ہے۔