ای ڈی نے نواب ملک کی صحت کی جانچ کے لئے میڈیکل بورڈ کی مانگ پر مشتمل درخواست دائر کی

,

   

نواب ملک جو فبروری23کے روز ایک جائیداد کے لین دین کے معاملے میں ای ڈی نے گرفتار کیاتھا
ممبئی۔پی ایم ایل اے خصوصی عدالت میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے ایک درخواست دائرکرتے ہوئے مہارشٹرا کے سابق وزیر اور نیشنسلٹ کانگریس پارٹی(این سی پی)لیڈر نواب کی جانچ کے لئے ایک طبی بورڈ قائم کرنے کی مانگ کی ہے جو فی الحال چار مہینوں سے زائد عرصہ سے ایک خانگی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

مذکورہ ارتھر روڈ جیل حکام نے بھی پی ایم ایل اے عدالت میں یہ کہتے ہوئے درخواست دائر کی تھی کہ نواب ملک کو اسپتال لے جانے کے لئے جیل انتظامیہ سہولتیں فراہم کرسکتا ہے۔چار ماہ سے زائد عرصہ سے ملک ممبئی کے کرلا علاقے کے ایک خانگی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

عدالت نے این سی پی لیڈر کے علاج کے لئے چھ ہفتہ دئے تھے۔ اور اب ای ڈی نے جمعرات کے روز نواب ملک کی صحت کی جانچ کے لئے ایک میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی گوہار پر مشتمل ایک درخواست خصوصی پی ایم ایل اے عدالت میں دائر کی ہے۔

نواب ملک جو فبروری23کے روز ایک جائیداد کے لین دین کے معاملے میں ای ڈی نے گرفتار کیاتھا جس کا مبینہ تعلق داؤد ابراہیم کے قریبی ساتھیوں سے تھا۔ ای ڈی کی درخواست پر جواب داخل کرنے کا پی ایم ایل اے عدالت نے ملک سے استفسار کیاہے۔

اس درخواست پر27ستمبر کے روز سنوائی کی جائے گی۔

درایں اثناء ملک نے خصوصی پی ایم ایل اے عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔ اپناجوا ب داخل کرتے ہوئے ای ڈی نے اس کی مخالفت کی ہے۔