ای ڈی کا سمن کیوں بھیجتے ہو، سیدھے گرفتار کرکے دکھاؤ: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین

   

جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو آج ای ڈی کے سامنے پیش ہونا تھا، لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے۔ ساتھ ہی انہوں نے آج کہا کہ انہیں ای ڈی سمن نہ بھیجیں، انہیں براہ راست گرفتار کرکے دکھائیں۔ بی جے پی سمجھتی ہے کہ وہ ہمیں جیل میں ڈال کر ڈرا دے گی۔ ہم اس سازش کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ عوام ہمارے ساتھ ہے تو ہر جنگ لڑنے کو تیار ہیں۔ بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج سی بی آئی اور ای ڈی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ وہ ہماری حکومت کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے اور پانچ سال پورے کریں گے۔ اس تقریر کے بعد ہیمنت چھتیس گڑھ جا رہے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ جھارکھنڈ میں بی جے پی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی ہے۔ ‘آفس آف پرافٹ’ کیس میں جھارکھنڈ کے سی ایم ہیمنت سورین کی اسمبلی رکنیت سے متعلق الیکشن کمیشن کے خط پر راج بھون کی خاموشی بھی ہیمنت سورین کو پریشان کر رہی ہے۔