ای ڈی کا موڈا گھوٹالہ سے متعلق جائیداد ضبط کرنا بی جے پی کی بڑی جیت : وجیندر

   

بنگلورو : کرناٹک بی جے پی کے صدر وجیندر یدی یورپا نے ہفتہ کو کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا میسور اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی گھپلے سے جڑی جائیدادوں کو ضبط کرنا بدعنوانی کے خلاف جاری لڑائی میں بی جے پی کی بڑی جیت ہے ۔ اپنے بیان میں مسٹر وجیندر نے کہا کہ وزیراعلی سدارامیا کے خلاف ای ڈی کی تحقیقات نے ان کے اور ان کے کنبہ کے افراد سمیت دیگر بے نامی اداروں کے خلاف غیر قانونی زمین الاٹمنٹ کے الزامات کا پتہ لگایا ہے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ای ڈی کی کارروائی ریاستی حکومت کے اندر بدعنوانی کے نظام کو بے نقاب کرنے کے لئے پارٹی کی مسلسل کوششوں کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے احتجاج اور مہم نے اس مسئلے کو سامنے لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے جامع سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی تحقیقات کے اپنے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا کہ اس گھپلے میں ہزاروں کروڑ روپے کے عوامی پیسے کا غلط استعمال شامل ہو سکتا ہے ۔ وجیندر نے مسٹر سدارامیا کے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کیا تاکہ منصفانہ جانچ کی جاسکے ۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ قدم اس معاملے میں شفافیت اور انصاف کو یقینی بنائے گا۔ یہ انکشافات ایسے وقت میں ہوا ہے جب کرناٹک ہائی کورٹ نے گورنر کے اس فیصلے کو منظور کر لیا ہے جس میں وزیر اعلیٰ کے خلاف معاملہ چلانے کی اجازت دی گئی تھی۔ اس اقدام سے کانگریس پارٹی کے غصہ کا سبب بنا، جس نے الزام لگایا کہ بی جے پی آئینی اتھارٹیز کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔
اس دوران بی جے پی اور جنتا دل سیکولر پوری ریاست میں مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔ ان دونوں پارٹیوں نے میسور چلو مہم جیسے کامیاب اقدامات شروع کیے ہیں، جو عوام میں اس گھپلے کو اجاگر کرنے اور ریاستی حکومت کے خلاف غم و غصہ پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔