ای ڈی کے خوف سے کے سی آر کا دورہ دہلی

   

۔ 20 ٹی آر ایس ارکان اسمبلی بی جے پی سے ربط میں ۔ ڈی اروند
حیدرآباد۔/12 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) بی جے پی رکن پارلیمنٹ ڈی اروند نے انکشاف کیا کہ تلنگانہ میں آئندہ دنوں میں کئی چونکا دینے والی تبدیلیاں رونما ہوں گی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی اروند نے کہا کہ بی جے پی میںشمولیت کیلئے ٹی آر ایس کے 20 ارکان اسمبلی رابطہ میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر در اصل ای ڈی کے خوف سے نئی دہلی پہنچ گئے تھے۔ ٹی آر ایس ارکان اسمبلی نے خود غیر رسمی بات چیت میں انکشاف کیا کہ کے سی آر کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کا خوف ستا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی اعلیٰ قیادت نے تلنگانہ پر توجہ مرکوز کردی اور مستقبل قریب میں کئی اہم تبدیلیاں رونما ہوں گی۔ اروند نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں بی جے پی تنہا مقابلہ کریگی ۔ ٹی آر ایس سے مفاہمت کے امکانات کو خارج کرتے ہوئے اروند نے کہا کہ ٹی آر ایس اور کانگریس میں انتخابی مفاہمت کے امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کے پاس کے سی آر کے خلاف مکمل ثبوت ہیں اور مناسب وقت پر کارروائی کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کا حالیہ دورہ دہلی دراصل ای ڈی کارروائی اور نوٹس کے خوف کے سبب تھا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں ہر کسی کا استقبال کیا جائیگا۔ اروند نے ٹی آر ایس قائدین کی شمولیت کا اشارہ دیا ۔ ایک سوال پر اروند نے کہا کہ اگر پارٹی ہدایت دے تو وہ لوک سبھا کے ساتھ اسمبلی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ ر