نئی دہلی15جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے آج بطور سیاسی جماعت آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے رجسٹریشن کو منسوخ کرنے کی درخواست پر غور کرنے سے انکار کر دیا، مگر عرضی گزار کو مذہبی اغراض ومقاصد والی سیاسی جماعتوں کے جواز کے سلسلے میں وسیع تر مسائل پر نئی رٹ پٹیشن دائر کرنے کی اجازت دے دی۔جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جائیمالیہ باغچی پر مشتمل بنچ نے دہلی ہائی کورٹ کے اس فیصلے میں مداخلت کرنے سے انکار کر دیا جس میں عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت اے آئی ایم آئی ایم کے رجسٹریشن کے خلاف عرضی کو مسترد کر دیا گیا تھا۔