اے ائی ایم ائی ایم قائدین بھینسہ تشدد کے لئے ذمہ دار‘ داخلی امور کے مملکتی وزیر کشن ریڈی کا بیان

,

   

انہوں نے الزام لگایاکہ ٹی آر ایس کی زیر قیادت ریاستی حکومت اے ائی ایم ائی ایم کی غیر قانونی سرگرمیوں کو بالراست مدد کررہی ہے۔


حیدرآباد۔مرکزی داخلی امور کے مملکتی وزیر جی کشن ریڈی نے جمعہ کے روز الزام لگایاکہ تلنگانہ کے ضلع نرمل کے بھینسہ میں پیش ائے حالات تشدد کے واقعات کی تمام تر ذمہ داری کل ہند مجلس اتحاد المسلمین(اے ائی ایم ائی ایم) کے مقامی قائدین کی ہے۔

ریڈی نے اے این ائی کو بتایاکہ”بھینسہ میونسپل چیرمن کے طور پر کئی سالوں سے اے ائی ایم ائی ایم کے قائدین کام کررہے ہیں۔ اس طاقت کا استعمال کرتے ہوئے اے ائی ایم ائی ایم کے غنڈہ کئی زوایوں سے بھینسہ میں تشددکو بھڑکانے کی کوشش کررہے ہیں“۔


تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی(ٹی آر ایس) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ریڈی نے کہاکہ ”ٹی آر ایس اور اے ائی ایم ائی ایم ایک دوسرے ملے ہوئے ہیں اور ریاست میں سیاسی گیم کھیل رہے ہیں۔

حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات کے دوران بھی مذکورہ ٹی آر ایس پارٹی نے اے ائی ایم ائی ایم کی مدد لی ہے۔لہذا یہ صاف ہوگیا ہے کہ ٹی آرایس اب اے ائی ایم ائی ایم کے ہاتھوں کا کھلونا بن گئی ہے“۔

انہوں نے الزام لگایاکہ ٹی آر ایس کی زیر قیادت ریاستی حکومت اے ائی ایم ائی ایم کی غیر قانونی سرگرمیوں کو بالراست مدد کررہی ہے۔


ریڈی نے کہاکہ ”میں تلنگانہ ریاستی حکومت سے اپیل کرتاہوں کہ بھینسہ تشدد میں ملوث لوگوں کے خلاف درست کاروائی کریں“۔

تلنگانہ کے ضلع نرمل میں بھینسہ ٹاؤن میں 7مارچ کے روز دوگرہوں کے درمیان میں پیش ائے تشدد کے واقعات میں متعدد لوگ زخمی ہوئے او رکئی گاڑیوں کو نذ ر آتش کردیاگیاتھا۔