اے ائی ایم ائی ایم لیڈر وارث پٹھان نے شیوسینا بی جے پی اتحاد میں شامل ہونے پر اجیت پوار کو تنقید کا نشانہ بنایا

,

   

وارث پٹھان نے کہاکہ ”بی جے پی ایک واشنگ مشین ہے“ جو بھی اس میں جاتا ہے اسکی سارے غلط کام صاف ہوجاتے ہیں اور اس کو کلین چٹ مل جاتی ہے۔


ممبئی۔ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے ائی ایم ائی ایم) لیڈروارث پٹھان نے مہارشٹرا میں شیو سینابی جے پی اتحاد میں اجیت پوار کی شمولیت کو اپنی شدید تنقید کانشانہ بنایااورکہاکہ این سی پی اب ریاست میں بی جے پی کی بی ٹیم بن گئی ہے۔

وارث پٹھان نے مزید کہاکہ ”بی جے پی ایک واشنگ مشین ہے“ جو بھی اس میں جاتا ہے اسکی سارے غلط کام صاف ہوجاتے ہیں اور اس کو کلین چٹ مل جاتی ہے۔اے ائی ایم ائی ایم کے قومی ترجمان وارث پٹھان نے کہاکہ ”اجیت(پوار) دوبارہ فنڈناویس کے پاس چلے گئے۔

ان کے ساتھ 30اراکین اسمبلی بھی گئے ہیں۔ اقتدار کے لئے وہ کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ این سی پی مہارشٹرا میں بی جے پی کی بی ٹیم بن گئی ہے۔ شائد وہ (شرد پوار) بھی ایسا ہی چاہتے تھے۔

بی جے پی ایک واشنگ مشین ہے۔ کیاہوگا70000ہزار کروڑ کے اسکام کا؟۔ دودن قبل وزیراعظم مودی نے اپنے پارٹی ورکرس سے کہاتھا کہ این سی پی بڑی بدعنوان پارٹی ہے۔ مہارشٹرا کی عوام دیکھ رہی ہے“۔

این سی پی لیڈر شراد پوار نے مہارشٹرا ڈپٹی چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیاہے۔ ریاست میں این ڈی اے حکومت میں پارٹی کے اٹھ اراکین اسمبلی نے بھی شمولیت اختیا ر کرلی ہے۔

اجیت پوار نے کہاکہ تمام اراکین اسمبلی ان کے ساتھ ہیں او روہ پارٹی کے طور پرشیو سینا بی جے پی حکومت میں شامل ہورہے ہیں۔ڈپٹی چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لینے کے بعد اجیت پوار نے کہاکہ ”ہمارے پاس سارے ممبرس ہیں۔

تمام اراکین اسمبلی میرے ساتھ ہیں۔ ہم یہاں ایک پارٹی کے طور پر ہیں۔ ہم نے تمام سینئرس کو بھی جانکاری دی ہے۔ جمہوریت میں اکثریت کو ترجیح دی جاتی ہے۔ ہماری پارٹی24سال پرانی او رنوجوان قیادت کو آگے آنے کی ضرورت ہے“۔

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کی کارگذارصدر اورایم پی سوپریہ سولی نے اتوار کے روز کہاتھا کہ اجیت پوار کا یکناتھ شنڈے دیویند رفنڈناویس کی مہارشٹرا حکومت میں شمولیت اختیار کرنے ”تکلیف دہ“ ہے مگر ان کے رشتہ پہلے جیسا ہی برقرار رہے گا۔

درایں اثناء شرد پوار نے کہاکہ ”ہم ایک جمہوری ملک میں رہتے ہیں جہاں پرہر ایک کو اپنی بات کہنے او ربات رکھنے کا حق ہے۔اجیت پوار کااقدام ان کا اپنافیصلہ اورنقطہ نظر ہے“۔

مہارشٹرا حکومت میں اجیت پواراور نیشنلسٹ پارٹی کے دیگر لیڈران کی شمولیت پرپارٹی سربراہ شرد پوار نے کہاکہ ”یہ گوگلی نہیں بلکہ ڈکیتی“ہے اور وہ پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کے مستقبل کے لئے فکر مند ہیں“