اسدالدین اویسی کی زیرقیادت میں پارٹی کے ایک وفد نے مجوزہ پارلیمانی مانسون اجلاس کید وران مرکزی وزراء سے ملاقات کریں گے اور سیمانچل سے متعلق دیگر مسائل پر نمائندگی کریں گے۔
حیدرآباد۔ریاست بہار کے علاقے سیمانچل کے لئے ائین کے ارٹیکل 371کے تحت ’خصوصی پیاکیج) کی مانگ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے ائی ایم ائی ایم) کے بہار یونٹ نے کی ہے۔
بیان کے مطابق اسدالدین اویسی کی زیرقیادت میں پارٹی کے ایک وفد نے مجوزہ پارلیمانی مانسون اجلاس کید وران مرکزی وزراء سے ملاقات کریں گے اور سیمانچل سے متعلق دیگر مسائل پر نمائندگی کریں گے۔
اس میں پٹنہ ہائی کورٹ کی پورنیا بنچ کا قیام‘ مذکورہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا کشن گنج میں سنٹر قائم کرنا او ر ریلویز کے سیمانچل علاقے سے متعلق معاملات خاص طور پر اراریا‘ گالگالیا ریلوے پراجکٹاور پورنیا میں ایک نئے ائیرپورٹ کی تعمیر شامل ہے۔
ان لائن میٹنگ کے دوران اویسی نے پارٹی اراکین اسمبلی کی جانب سے کویڈ19وباء کے دوران کئے گئے راحت کاری کاموں کا بھی جائزہ لیا اور یونٹوں کو ہدایت دی کہ وہ ضرورت مند لوگوں تک رسائی کریں۔
اس کے علاوہ اویسی نے زراعی پیدوار بالخصوص مکئی پر مناسب ایم ایس پی فراہمی کے لئے اراکین اسمبلی پر زوردیا اورکہاکہ حکومت پرتربوز‘ کیلا اور چائے پتی کی پیدوار کے لئے مناسب انتظامات پر دباؤ ڈالا جائے
اور چائے کی پتی کے باغوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو بہتر انداز میں حمایت کی فراہمی اور سیلاب پر قابو پانے کے لئے ضلع منتظمین سے نمائندگیوں کی بھی ہدایت دی ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں اوربوتھ سطح کی میٹنگوں اور ضلعی سطح پر تنظیموں سرگرمیوں کو بھی مستحکم کرنے کی ہدایت دی ہے