اے ائی ایم ائی ایم کی بنگال انتخابات پر حکمت عملی کے لئے اویسی نے کہاکہ”صحیح وقت پر ہم اپنی زبان کھولیں گے“

,

   

حیدرآباد۔مغربی بنگال جہاں پر ریاستی انتخابات کا اعلان کردیاگیاہے کانگریس‘ لفٹ اور انڈین سکیولر فرنٹ(ائی ایس ایف) کی مشترکہ ریالی کے ایک روز بعد کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے پیر کے روز کہاکہ ریاست میں ان کی پارٹی کی حکمت عملی کاانکشاف وہ ”صحیح وقت آنے پر“ کریں گے۔

انہوں نے تاملناڈو اسمبلی انتخابات میں بھی ان کے پارٹی کے مقابلے کا اعلان کیاہے۔ پیر کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اویسی نے کہاکہ ”میں اکیلے ہی چلا تھا جانب منزل مگر لوگ آتے گئے اور کاروان بنتا گیا۔

میں صحیح وقت پر (بنگال میں پارٹی کی حکمت عملی کے متعلق) بات کروں گا“۔انہوں نے یہاں پر رپورٹرس کو مزیدبتایاکہ”ہم تاملناڈو کے اسمبلی الیکشن میں بھی مقابلہ کریں گے۔

گجرات مجالس مقامی میں ہمارے کچھ امیدواروں نے جیت حاصل کی ہے۔ میں آج راجستھان جارہاہوں تاکہ جائزہ لے سکوں او رہمارے پارٹی ممبرس سے بات کرسکوں۔ ہمارے پارٹی ورکرس اترپردیش میں بھی سخت محنت کررہے ہیں“۔

حالیہ عرصہ میں پائے تکمیل کو پہنچانے والے گجرات میونسپل انتخابات میں ان کی پارٹی نے احمد آباد سے تین سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے۔

اس سال تاملناڈو اسمبلی انتخابات 6اپریل کو ایک دور میں مقرر کئے گئے ہیں۔ اسی سال میں راجستھان کی چار اسمبلی سیٹوں اور اترپردیش کی ایک اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخابات بھی مقرر ہیں۔

اتوار کے روز مذکورہ لفٹ کانگریس‘ ائی ایس ایف نے برگیڈ میدان میں ایک مشترکہ ریالی منعقد کی تھی۔ اٹھ مراحل میں مغربی بنگال کی 294سیٹوں پر انتخابات ہونے والے ہیں او رپہلے دور کی رائے دہی 27مارچ سے شروع ہونے والی ہے