حیدرآباد۔ بلدیہ گریٹر حیدرآباد کے انتخابات کے لئے اب بھی دوہفتوں کا وقت ہی باقی ہے‘ ایسے میں شہر کے سیاسی حالات تبدیل ہوتے نظر آرہے ہیں۔
مذکورہ اے ائی ایم ائی کے سابق کارپوریٹرجو کانگریس کے لیڈر بن گئے تھے جمعرات کی روز دوبارہ پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ اپنی بلٹ پروف کار میں بیٹھا کر اکبر الدین اویسی نے محمد غوث کو دارلسلام لے کر آئے۔
پارٹی ہیڈ کوارٹر آمد کیساتھ ہی انہیں پارٹی کی ابتدائی رکنیت دیدی گئی
پارٹی کے سخت گیر کارکن اور ایم ائی ایم فلور لیڈر اکبر الدین اویسی کے قریبی میں غو ث کا شمار ہے جو 2009میں شاہ علی بنڈہ سے پہلی مرتبہ کارپوریٹر بنے تھے جبکہ اس سے قبل وہ چارمینار کے بھی کارپوریٹر رہے ہیں۔
ذرائع کے بموجب اے ائی ایم ائی ایم پارٹی کے ٹکٹ پر محمد غوث پرانے شہر کے گھانسی بازار حلقہ سے جی ایچ ایم سی الیکشن میں مقابلہ کریں گے۔