اے ائی ٹی سی اے نے طلباء کو 10روزہ جعلی ایم بی اے کریش کورس کے خلاف خبردار کیا

,

   

اے ائی س ٹی ای نے کہاکہ یہ ایم بی اے دوسالہ ایک پوسٹ گریجوئٹ ڈگری کورس ہے جو لوگوں کو کاروبار او رانتظام کے مختلف پہلوؤں میں جدید مہارتوں اور علم سے آراستہ کرنے کے لئے ڈیزائن کیاگیا ہے۔


نئی دہلی۔ کل ہند کونسل برائے ٹکنیکل ایجوکیشن (اے ائی سی ٹی ای) جو ملک میں تکنیکی تعلیم کی ریگولیٹری ہے نے طلباء کو 10دن کے فرضی ایم بی اے کرش کورس کے خلاف خبردار کیاہے۔

اے ائی ٹی سی ای نے طلباء کو متنبہ کرتے ہوئے ایک نوٹس اس وقت جاری کیاجب ایک حوصلہ افزائی کرنے والے اسپیکر نے 10دن کے ایم بی اے پروگرام کی تشہیر کی تھی۔

مرکزی وزرات تعلیم نے کہاکہ ملک میں ایم بی اے پروگرام چلانے کے لئے اے ائی سی ٹی ای کے مسلمہ ہونا ضروری ہے۔ اے ائی ٹی سی ای کے وائس چیرمن ابھے جیرے نے کہاکہ نوجوانوں کو نشانہ بنانے کے لئے اس طرح کے جعلی ایم بی اے پروگراموں کے خلاف ایک اڈوائزری جاری کی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ تمام اسٹیک ہولڈرس کو یہ بتایا ہے کہ اس طرح کا کرش کورس ملک کے نوجوانوں کے ذہنوں کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔جیرے نے مزیدکہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کوئی بھی ادارہ یا یونیورسٹی اے ائی ٹی سی ای کی منظوری لئے بغیر تکنیکی کورس نہیں چلاسکتی ہے۔

اے ائی س ٹی ای نے مزید کہاکہ یہ ایم بی اے دوسالہ ایک پوسٹ گریجوئٹ ڈگری کورس ہے جو لوگوں کو کاروبار او رانتظام کے مختلف پہلوؤں میں جدید مہارتوں اور علم سے آراستہ کرنے کے لئے ڈیزائن کیاگیا ہے۔

اے ائی ٹی سی ای کے ایک اہلکار نے مزیدکہاکہ ”ایک ایم بی اے پروگرام جو ڈگری تک لے جاتا ہے 10دنوں میں مکمل نہیں کیاجاسکتا ہے۔

اس لئے تمام اسٹیک ہولڈرس کو مطلع کیاجاتا ہے کہ ایسے افراد یا تنظیم کی طرف سے پیش کردہ ایم بی اے کریش کورس گمراہ کن اور نامناسب ہے۔تمام اسٹیک ہولڈرس اورطلبہ کو مشورہ دیاجاتا ہے کہ وہ محتاط رہیں اور اس طرح کے دھوکہ دہی کا شکار نہ بنیں“۔