اے ایس آئی نے گیان واپی مسجد سروے کی رپورٹ عدالت میں پیش کیا

   

نئ دہلی: آرکائیو لوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) نے پیر کو وارانسی ضلع عدالت میں گیان واپی مسجد احاطے کی اپنی سائنٹفک سروے رپورٹ پیش کر دی ہے۔ہندو فریق کے وکیل مدن موہن یادو نے بتایا کہ اے ایس آئی کے افسر اور اس کے وکیل امت مشرا شریواستو ضلع جج اجے کرشنا وشویش کی عدالت میں پیش ہوئے اور ایک سیل بند لفافے میں سائنٹفک سروے کی رپورٹ سونپی۔ عدالت نے رپورٹ قبول کر لی اور سماعت کی اگلی تاریخ 21 دسمبر طے کی ہے۔یادو نے کہا کہ ضلع جج کے سامنے ہندو فریق نے سپریم کورٹ میں گذشتہ سال 10 اگست کے تحریری فیصلے کو پیش کیا جس میں کہیں بھی سیل بند لفافے میں رپورٹ سونپنے کا ذکر نہیں کیا ہے۔ اس لئے رپورٹ کی ایک کاپی ہندو فریق کی وکیل کو دی جائے حالانکہ سروے رپورٹ کو پبلک کرنے پر مسلم فریق نے اعتراض کیا۔