اے اے آئی کا تلنگانہ کے ایرپورٹس کی تفصیلات طلب

   

حیدرآباد۔ ایر پورٹس اتھاریٹی آف انڈیا (اے اے آئی)نے تلنگانہ کے محکمہ عمارات و شوارع سے ریاست میں 6مجوزہ ایرپورٹس سے متعلق تفصیلات طلب کی ہیں۔ورنگل،نظام آباد کے جکران پلی،بھدرادری کوتہ گوڑم،محبوب نگر کے دیورکنڈہ اور بسنت نگرمیں ان ایرپورٹس کے قیام کی تجویز ہے ۔ایرپورٹ اتھاریٹی آف انڈیا نے بزنس ڈیولپمنٹ اسسٹنٹ جنرل منیجر نئی دہلی سے بذریعہ ای میل یہ تفصیلات مانگی ہیں۔محکمہ عمارات و شوارع نے نظام آباد،محبوب نگر،کھمم، کریم نگر،ورنگل اور عادل آباد کے اپنے سرکل سپرنٹنڈنگ انجینئرس کو علحدہ مکتوبات روانہ کرتے ہوئے تفصیلات مانگی ہیں۔