اے اے پی کے منشورسے حوصلہ لے کرکانگریس نے کرناٹک میں جیت حاصل کی ہے۔ اروند کجریوال

,

   

انہوں نے کہاکہ اے اے پی کی توجہہ یوپی میں پیرپھیلنے اورپوری طاقت کے ساتھ اگلے اسمبلی الیکشن میں مقابلہ کرنے پر ہے۔
نئی دہلی۔ دہلی چیف منسٹر اروند کجریوال نے کہاکہ عام آدمی پارٹی سے جہد لے کر کانگریس نے اپنے انتخابی منشور میں مفت برقی‘ مفت راشن اور بے روزگاری بھتہ کاوعدہ کرتے ہوئے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں جیت حاصل کی ہے۔

انہو ں نے کہاکہ عام آدمی پارٹی نے ملک کی قدیم سیاست میں تبدیلی کے لئے اپنی کوششوں میں کامیاب ہوئی ہے کیونکہ دیگر پارٹیاں بھی تعلیم او ر صحت جیسے موضوعات پر اب ووٹ مانگ رہے ہیں۔ حال ہی میں اختتام پذیرہونے والے اترپردیش مجالس مقامی کے انتخابات میں جیت حاصل کرنے والے اے اے پی لیڈران سے وہ خطاب کررہے تھے۔ کجریوال نے کہاکہ ”عام آدمی پارٹی(اے اے پی) نے ملک ی سیاست کے رحجان کو بدلنے کی کوشش کی ہے۔

اگر آپ کرناٹک کے انتخابات کو دیکھیں گے‘ تو مذکورہ کانگریس نے ہمارے منشور پر جیت حاصل کی ہے“۔ انہوں نے کہاکہ ”ہم کہتے ہیں کہ ہم مفت برقی کی سربراہی کریں گے‘ وہ (کانگریس) بھی یہی کہہ رہے ہیں۔

ہم کہتے ہیں ہم بے روزگاری بھتہ دیں گے‘ مفت راشن‘ اور 1000روپئے فی ماہ خواتین کودیں گے‘ وہ بھی یہی کہہ رہے ہیں“۔انہوں نے کہاکہ اب بی جے پی بھی یہی وعدے کررہی ہے‘ اور مزیدکہاکہ سیاسی جماعتیں اس سے قبل مذہب اور ذات پات کی بنیاد پر ووٹ مانگتے تھے۔

اترپردیش میں 4اور11مئی کو دو مراحلہ میں منعقد ہونے والے مجالس مقامی کے انتخابات میں اے اے پی نے تین نگر پالیکاچیرپرسن‘ چھ نگر پنچایت چیر پرسن چھ نگر کونسلر سیٹوں کے علاوہ متعددوارڈس میں جیت حاصل کی ہے۔ریاستی الیکشن کمیشن کی ویب سائیڈ پر دستیاب انتخابی نتائج کے بموجب اے اے پی کے جیت حاصل کرنے والے امیدواروں میں آدھی امیدواروں کا تعلق اقلیتی کمیونٹی سے ہے۔

کجریوال نے اے اے پی اترپردیش یونٹ کے قائدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک ”مشکل“ الیکشن تھا کیونکہ ریاست کو بی جے پی کو ایک مضبوط قلعہ تصور کیاجاتا ہے ”آپ نے سخت محنت کی اور بی جے پی‘ ایس پی او ردیگرپارٹیوں کوشکست دی ہے“۔ کجریوال نے کہاکہ اے ا ے پی قائدین کی مجالس مقامی کے انتخابات میں متعدد سیٹوں پر جیت ایک اشارہ ہے کہ اترپردیش کی عوام ”تبدیلی کے لئے تیار ہے“۔

انہو ں نے مزیدکہاکہ ”وہ ایک اچھی حکومت او رریاست میں ترقی چاہتے ہیں“۔انہوں نے کہاکہ اے اے پی کی توجہہ یوپی میں پیرپھیلنے اورپوری طاقت کے ساتھ اگلے اسمبلی الیکشن میں مقابلہ کرنے پر ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”ہم سندیپ پاٹھک(اے اے پی نیشنل آرگنائزیشن سکریٹری) کی مدد سے ہمارے تنظیم قائم کریں گے۔ ہر گاؤں او ربوتھ میں ہم دس رکنی سرگرم کمیٹی تشکیل دیں گے۔ایک مرتبہ اترپردیش میں ہماری تنظیم تیارہوجاتی ہے تو پھر ہمیں کوئی روک نہیں سکے گا“۔ منتخب نمائندوں سے کجریوال نے کہاکہ وہ مختلف شعبہ حیات جیسے صحت او رتعلیم میں کام کریں گے تاکہ ریاست میں اے اے پی مضبوط ہوسکے۔

انہو ں نے مزیدکہاکہ ”اب ساری ذمہ داری آپ پر ہے اگر آپ اترپردیش میں اچھا کام کریں گے تو اس کی خوشبوساری ریاست میں پھیلے گی۔ آپ کے ذریعہ ہمیں اترپردیش میں ایک داخلہ ملے گا“۔