ایک ایسے وقت میں یہ سامنے آجب مرکز نے اعلان کیاکہ ایک پی ائی بی یونٹ حکومت کے خلاف خبروں کے حقائق کی جانچ کریگا اور قصور واروں کے خلاف جانچ کریگا۔تاہم یونٹ کی تشکیل ابھی باقی ہے۔
احمد آباد۔احمدآباد کرائم برانچ نے ”من کی بات“ کے ایک شمارے پر ہونے والے اخراجات پر مشتمل ”گمراہ کن“ ٹوئٹ کرنے پر عام آدمی پارٹی کے گجرات سربراہ ایسودن گدھوی کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیاہے۔
گدھوی نے 29اپریل کے روز من کی بات کے 100ویں شمارے سے ایک دن قبل ایک ٹوئٹ کیاجس میں انہوں نے کہاکہ ”من کی بات پر ایک دن کا خرچ8.3کروڑ روپئے ہے!100ایپسیوٹ کے 830کروڑ روپئے‘ہمارے ٹیکس صرف من کی بات کرکے اڑادئے گئے ہیں!اب تو حد ہوگئی! بی جے پی کارکنوں کو اس بارے میں جاگنے اور احتجاج کرنے کی ضرورت ہے!زیادہ تر لوگ یہی سنتے ہیں!“۔
گدھوی نے بعد میں ٹوئٹ واپس لے لیاتھا۔ مرکزی حکومت کے پریس انفارمیشن بیورو(پی ائی بی) نے عام آدمی پارٹی لیڈر کے دعوی کی حقیقت کی جانچ کی اور اسے ”جھوٹا او ربے بنیاد“ قراردیا۔ معاملہ ابھی زیر تفتیش ہے۔مزید تفصیلات کاانتظار ہے۔
ایک ایسے وقت میں یہ سامنے آجب مرکز نے اعلان کیاکہ ایک پی ائی بی یونٹ حکومت کے خلاف خبروں کے حقائق کی جانچ کریگا اور قصور واروں کے خلاف جانچ کریگا۔تاہم یونٹ کی تشکیل ابھی باقی ہے۔