بنگلورو ۔ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کارکنوں نے ہفتہ کوبھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے یوتھ لیڈر پروین نیٹارو کے لئے انصاف کے مطالبہ کے نعرے کے ساتھ کرناٹک کے وزیر داخلہ ارگا گیانیندر کی رہائش گاہ میں گھسنے کی کوشش کی جنہیں پولیس لاٹھی چارج کرکے بھگادیا۔ اے بی وی پی کے کارکنان اسلامی بنیاد پرست گروپوں جیسے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) پر بھی پابندی کا مطالبہ کر رہے تھے ۔ پولیس نے مظاہرین پر اس وقت لاٹھی چارج کی جب وہ وزیر کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے ۔ مظاہرین سے ہٹنے کی اپیل کی گئی لیکن وہ ڈٹے رہے ۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ ہندو کارکن کے قتل کے پیچھے پی ایف آئی اور اس سے منسلک ایس ڈی پی آئی کا ہاتھ ہے ۔ پراوین کو منگل کی رات جنوبی کنڑ ضلع کے بیلارے میں موٹر سائیکل سواروں نے اس وقت ہلاک کر دیا جب وہ اپنی دکان بند کر کے گھرلوٹ رہے تھے ۔پولیس نے ذاکر اور شفیق نامی دو افراد کو ایس ڈی پی آئی اور پی ایف آئی سے تعلق کے شبہ میں گرفتار کیا ہے ۔