اے بی وی پی کا یو جی سی چیئرمین کو میمورنڈم

   

نئی دہلی : اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) نے ہفتہ کو یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کے چیئرمین ایم جگدیش کمار کو پوسٹ ڈاکٹریٹ اور ڈاکٹریٹ طلباء کے زیر التواء فیلوشپ بقایا جات کی منصفانہ اور موثر تقسیم کو یقینی بنانے کیلئے ایک میمورنڈم سونپا اور انہیں یونیورسٹیوں میں طلباء کے مسائل سے آگاہ کیا۔ کونسل نے فیلوشپ کلیم اور یو جی سی کے ذریعے تقسیم کے پورے عمل کو آسان اور تیز کرنے کی بھی کوششوں کا مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ پچھلے سال یو جی سی نے جونیئر اور سینئر ریسرچ فیلوشپ اور پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلوشپ کی رقم میں اضافہ کیا تھا۔