حیدرآباد2مارچ(یواین آئی) محکمہ انسداد رشوت ستانی نے ماہ فروری میں تلنگانہ میں سرکاری عہدیداروں کے خلاف رشوت طلب کرنے اور وصول کرنے کے الزام میں 17 مقدمات درج کیے ہیں۔ان میں سے 15 مقدمات رشوت لیتے ہوئے جال میں پکڑے جانے کے ہیں، جبکہ 2 مقدمات غیرمتناسب اثاثوں سے متعلق ہیں۔ جملہ 23 عہدیداروں، بشمول دو آؤٹ سورسنگ ملازمین کو ان مقدمات میں گرفتار کیا گیا۔