اے سی بی کی کارروائی

   

حیدرآباد ۔ 11 جنوری (سیاست نیوز) انسپکٹر جوبلی ہلز مسٹر بلوانتیا کے خلاف اے سی بی کے عہدیداروں نے اپنی کارروائی میں شدت پیدا کردی ہے۔ آج ایل بی نگر میں واقع انسپکٹر بلوانتیا کے مکان اور ان کے بھائی اور رشتہ داروں کے مکانات پر دھاوے انجام دیئے۔ تاہم اس کی اطلاعات فراہم نہیںکی گئیں۔ انسپکٹر جوبلی ہلز نے سب انسپکٹر سدھیر ریڈی کے اقبالی بیان کے بعد اے سی بی عہدیداروں کے سامنے خودسپردگی اختیار کرلی تھی۔ گذشتہ ڈھائی سال سے جوبلی ہلز پر بحیثیت انسپکٹر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ بلوانتیا پر الزام ہیکہ یہ عہدیدار سٹیلمنٹ میں ماہر ہے اور ہوٹلوں و دیگر کاروباری اداروں سے معمول وصول کرنا اور ڈرا دھمکانے کے معاملات میں بھی یہ ملوث پایا گیا۔ اے سی بی کے عہدیدار مسلسل جانچ میں جڑے ہوئے ہیں۔