اے سی سی کے لیے معاہدہ پر دستخط

   

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے ایڈوانسڈ کیمسٹری سیل (اے سی سی) اسکیم کے تحت ریلائنس نیو انرجی بیٹری لمیٹڈ کے ساتھ ایک پروگرام معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ ہیوی انڈسٹریز کی وزارت نے منگل کو یہاں کہا کہ حکومت نے اے سی سی کے لیے پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم کے تحت ریلائنس نیو انرجی بیٹری لمیٹڈ کے ساتھ ایک پروگرام کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جو ملک میں جدید بیٹری مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لیے ایک اہم قدم ہے ۔ یہ معاہدہ عالمی ٹینڈرنگ کے عمل کے بعد ریلائنس نیو انرجی بیٹری لمیٹڈ کو اے سی سی کی صلاحیت کے 10 جی ڈبلیو ایچ کی اجازت دیتا ہے ۔ کابینہ نے پی ایل آئی اسکیم کے تحت 18,000 کروڑ کی لاگت کے ساتھ ’’ایڈوانسڈ کیمسٹری سیل بیٹری اسٹوریج پر قومی پروگرام‘‘ کو منظوری دی ہے ۔