ناگپور : اے ٹی ایم مشین میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے 100کے بجائے 500کے نوٹ نکل رہے تھے ۔ اس اطلاع کے عام ہوتے ہی یہاں لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا ۔ یہ واقعہ ریاست مہاراشٹرا کے ناگپور ضلع کے کھاپر کھیڑا میں پیش آیا ۔ ایک گاہک نے جب خانگی بینک کے اے ٹی ایم سے 100روپئے نکالنے کی کوشش کی تو اس کے ہاتھ 500روپئے لگے ۔ یہ بات جیسے ہی عام ہوئی وہاں اچھا خاصہ مجمعہ ہوگیا اور نقد رقم نکالنے والوں کی قطار لگ گئی ۔ بعد ازاں کسی نے بینک کے ذمہ داروں کو اطلاع دی تو مشین کی تکنیکی خرابی کو دور کیا گیا ۔