اے ٹی ایم مشین کاٹ کر10 لاکھ لوٹ لئے گئے

   

نظام آباد /27 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نظام آباد میں نیشنل ہائی وے پر ایک اے ٹی ایم سے لاکھوں روپئے لوٹ لئے گئے ۔ یہ واقعہ پوچم پہاڑ کے قریب نیشنل ہائی وے 44 پر کل رات پیش آیا ۔ ایس بی آئی کے اے ٹی ایم میں سارقین داخل ہوئے اور انہوں نے پہلے سی سی ٹی وی کیمروں کو نقصان پہونچایا ۔ اس کے بعد اے ٹی ایم مشین کو گیس کٹر سے کاٹ دیا گیا ۔سارقین اس اے ٹی ایم سے 10 لاکھ روپئے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس وہاں پہونچ گئی اور اس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے ۔
یلاریڈی کی رائس مل میں راشن کے چاول ضبط
یلاریڈی /27 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) علاقہ شیوا پور میں ویرابھدرا رائس مل میں PDS چاول کو سب انسپکٹر گنیش نے ضبط کرکے مہر بند کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق راشن کے چاول کم قیمتوں سے فراہم کی اسے حکومت کو کوٹہ کے تحت دینے کی اطلاع پر رائس مل پر دھاوا کرکے چھ کنٹل چاول ضبط کرکے سنتوش کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔