اے ٹی ایم میں 2000 کے کرنسی نوٹوں کیلئے مرکز کی ہدایت نہیں: سیتارامن

   

حیدرآباد۔21۔مارچ(سیاست نیوز) اے ٹی ایم مشینوں میں 2000کے کرنسی نوٹوں کیلئے مرکزی حکومت کوئی رہنمایانہ خطوط یا ہدایات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتارمن نے پارلیمنٹ میں بیان میں کہا کہ محکمہ فینانس سے 2000 کے کرنسی نوٹوں کے سلسلہ میں کوئی احکام جاری نہیں کئے گئے ۔ بینک اس میں فیصلہ کے مجاز ہیں کہ انہیں کونسی کرنسی نوٹ ATM میں رکھنی ہے اور کونسی نہیں رکھنی ۔ انہوں نے تحریری جواب میں بتایا کہ مارچ 2022کے اختتام تک بازار میں 500 روپئے کے کرنسی نوٹ 9.512 لاکھ کروڑ کے چلن میں ہیں جبکہ 2000 کے کرنسی نوٹ 27.057 لاکھ کروڑ چلن میں ہیں۔ نرملا سیتارمن نے بتایا کہ ملک بھر میں اے ٹی ایم مشینوں میں کونسی کرنسی رکھنی ہے اس کا فیصلہ صارفین کی ترجیحات و ضرورت کو دیکھتے ہوئے ہوتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت سے بینکوں کو یہ نہیں کہا جاتا کہ وہ اے ٹی ایم میں کونسی کرنسی نوٹ رکھیں یا نہ رکھیں۔ اے ٹی ایم میں بیشتر بینکوں سے 2000 کے کرنسی نوٹ جمع نہ کئے جانے کے بعد عوام میں خدشات و شبہات پیدا ہونے لگے تھے لیکن پارلیمنٹ میں وزیر فینانس کے جواب کے بعد یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ اے ٹی ایم میں 2000 کے کرنسی نوٹ جمع نہ کئے جانے کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں۔ م