اے پی:سڑک حادثہ میں چار ایپا بھکت ہلاک

   


حیدرآباد5 دسمبر(یواین آئی) آندھرا پردیش کے باپٹلہ ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں چار ایپا بھکت ہلاک ہوگئے ۔یہ حادثہ پیر کی صبح ضلع کے ویمورو منڈل کے جمپانی میں اُس وقت پیش آیا جب آٹو کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اوریہ آٹو الٹ گیا۔اس حادثہ میں آٹو میں سوار تین ایپا بھکت موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور 15 دیگر زخمی ہوگئے ۔یہ بھکت، کیرل کے سبری ملا میں درشن کے بعد واپس ہورہے تھے ۔تنالی ریلوے اسٹیشن پہنچنے کے بعد وہ آٹو میں سوار ہوئے تاکہ ضلع کرشنا پہنچیں تاہم تیز رفتاری کے سبب آٹو کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص کی اسپتال منتقلی کے دوران موت ہوگئی۔زخمیوں کو علاج کے لئے تنالی اسپتال منتقل کیاگیا۔ان میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔مہلوکین کی شناخت رمیش، پانڈورنگا، پون کمار اور بی رمیش کے طورپر کی گئی ہے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔ مرنے والوں کا تعلق ضلع کرشنا سے ہے ۔ پولیس نے کیس درج کر کے جانچ شروع کردی۔