اے پی:پٹاخوں کی دکان میں آگ ۔ دو افرادزندہ جھلس گئے

   

حیدرآباد۔23 اکتوبر (یواین آئی) دیوالی کے موقع پر وجے واڑہ میں پٹاخوں کی دکان میں آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں دو افراد زندہ جھلس کر فوت ہوگئے ۔ جمخانہ گراؤنڈ میں پٹاخوں کی دکانیں تھیں ۔ اتوار کی صبح ایک دکان میں پٹاخہ پھٹ گیا جس سے دکان میں اچانک آگ لگ گئی۔دیکھتے ہی دیکھتے تمام پٹاخے پھٹ گئے اور آگ متصل دو دکانوں تک پھیل گئی جس سے تین دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ آگ پر کافی جدوجہد کے بعد قابو پایا گیا۔ مہلوکین کی شناخت دکان ملازمین کے طور پر ہوئی ہے ۔