اے پی:کاکناڈا میں سڑک حادثہ۔4افرادموقع پر ہی ہلاک

   

حیدرآباد 26 فروری(یواین آئی) آندھراپردیش کاکناڈا ضلع کی کاکناڈا ۔ پرتی پاڈو ہائی وے پر سڑک حادثہ میں چارافرادہلاک ہوگئے ۔یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب لاری کا ٹائرپنکچر ہوگیا اور اس کو پیچھے سے آرٹی سی کی سوپر لکثری بس نے ٹکر دے دی۔مہلوکین کی شناخت باپٹلہ ضلع کے پرساد، کشور، ناگیا اورراجو کے طورپر کی گئی ہے ۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ چارافراد برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو دواخانہ بھیج دیا ۔