اے پی اسمبلی سیشن کا 16جون سے آغاز

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد11جون(سیاست نیوز ) آندھرا پردیش اسمبلی سیشن کا16جون سے آغاز ہوگا۔اس بات کا فیصلہ ریاستی کابینہ نے کیا ہے ۔تاڑے پلی گوڑم میں وزیراعلی کے کیمپ آفس میں مجلس وزرا کے اجلاس کی صدارت وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کی جس میں وائی ایس آرچییتااسکیم کو بھی منظوری دی گئی ہے ۔ رامائم پیٹ بندرگاہ کی تعمیر کے سلسلہ میں مرکزکے فنڈس پر بھی اہم تبادلہ خیال ہوا۔پانچ مرحلوں میں اس بندرگاہ کی تعمیر کاکام انجام دیاجائے گا۔مرکز کے فنڈس حاصل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ۔وزیراعلی نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں 4736کروڑروپئے کے مصارف سے پروجیکٹ کے کاموں کا آغاز کیاجائے گا۔ جاریہ سال اگست تک اس بندرگاہ کی تعمیر کے سلسلہ میں ٹنڈر کے عمل کو مکمل کرنے کی انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی۔کابینہ نے ایس سی،ایس ٹی،بی سی خواتین کو چاربرسوں میں فی کس 50ہزار روپئے مالی امداد فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ساتھ ہی ریاست میں 10ہزار میگاواٹ کے سولاربجلی کے پلانٹ کی تعمیر کا بھی فیصلہ کیاگیا۔