اے پی : اسکول کی چھت منہدم ‘ طلبا محفوظ

, ,

   

وجئے واڑہ 29 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آندھرا پردیش کے کرشنا ضلع میں واقع ایک خانگی اسکول کے 35 طلباء آج اس وقت کرشماتی طور پر محفوظ رہے جب اسکول کی چھت کا ایک حصہ اچانک ہی منہدم ہوگیا ۔ پولیس نے کہا کہ یہ حادثہ دن میں دو بجے اس وقت پیش آیا جب اسکول میں جماعتیں چل رہی تھیں اور تعلیم دی جا رہی تھی ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ چھت گرنے کے واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ حکام نے مزید بتایا کہ اسکول کی حالت انتہائی خستہ تھی جس کی وجہ سے اس کی چھت اچانک منہدم ہوگئی ۔