اے پی انٹرکے نتائج کا آج اعلان

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد11جون(سیاست نیوز ) آندھرا پردیش میں انٹر میڈیٹ امتحانات کے نتائج کا جمعہ کو اعلان کیاجائے گاجس کا کافی انتظار کیاجارہا تھا۔انٹرمیڈیٹ سال اول اور سال دوم کے نتائج کی کل اجرائی کا اعلان ریاستی حکومت نے کیا ہے ۔وزیر اے سریش کل 12.30بجے دوپہر یہ نتائج جاری کریں گے ۔کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظرنافذ کردہ لاک ڈاون کی وجہ سے جوابی پرچوں کی جانچ میں تاخیر ہوئی تاہم لاک ڈاون میں دی گئی نرمی کے بعد جوابی پرچوں کی جانچ کا کام انجام دیاگیا۔طلبہ کافی وقت سے نتائج کا انتظار کررہے تھے ۔4مارچ سے 23مارچ تک یہ امتحانات اے پی میں منعقد کئے گئے تھے ۔